• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردوان جوہری ہتھیار حاصل کرنا چاہتے ہیں ،امریکی اخبار

نیو یارک(جنگ نیوز)امریکی اخبار نیو یارک ٹائمزنے خطے میں رجب طیب اردوان کے عزائم کو بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے صدر شام (پر قبضے) سے بھی آگے جانے کی خواہش رکھتے ہیں ، وہ خفیہ طور پر جوہری ہتھیار تیار کرنا چاہتے ہیں، اخبار کے مطابق اس حوالے سے اردوان کے پاس ایک خفیہ پروگرام ہے جو خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہے، امریکا اس حوالے سے حقیقی خدشات رکھتا ہے کہ ترکی میں انجرلیک کے فوجی اڈے میں امریکی بم موجود ہیں،اخبار کے مطابق شام میں کردوں کے خلاف فوجی آپریشن سے قبل ستمبر میں اردوان نے اپنی حکمراں جماعت کے ایک اجلاس میں واضح طور پر کہا تھا کہ’’بعض ممالک کے پاس نیوکلیئر وار ہیڈز کے حامل میزائل ہیں مگر مغرب کا یہ اصرار ہے کہ ہم یہ حاصل نہیں کر سکتے ، میں یہ بات قبول نہیں کر سکتا‘‘۔

تازہ ترین