• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردوان کی مظلوم کشمیریوں کی حمایت‘بھارتی وزیراعظم نے دورۂ ترکی منسوخ کردیا

انقرہ (این این آئی)ترک صدر طیب اردوان کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کی حمایت کرنے کے اپنے بیان پر ڈٹے رہنے پر بھارتی وزیراعظم نے ترکی کا دورہ منسوخ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر طیب ایردوان نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر سخت بیان دیا تھاجس پر بھارت نے شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن ترک صدر نے اپنا بیان واپس لینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ترکی کا 2 روزہ دورہ منسوخ کردیا ہے۔

تازہ ترین