• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں خاموشی سے کمی

کراچی(جنگ نیوز) امریکا نے افغانستان میں تعینات اپنی فوجیوں کی تعداد میں خاموشی سے کمی کردی،، فوجیوں کی تعداد میں کمی گزشتہ ایک سال کے دوران کی گئی ۔افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے پیر کو امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس کی جس میں جنرل ملز نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران افغانستان سے 2 ہزار امریکی فوجیوں کی واپسی ہوئی جس کے بعد افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کی کل تعداد گھٹ کر 12 ہزار رہ گئی ہے۔

تازہ ترین