• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

تحریک انصاف کراچی کے ارکان اسمبلی وزیراعظم کے سامنے پھٹ پڑے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کراچی کے اراکین اسمبلی پھٹ پڑے اور شکایات کے انبار لگا دیے۔

اراکین نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ہماری نہیں سنتی ہے، جبکہ وفاقی وزراء بھی لفٹ نہیں کراتے۔

سندھ حکومت ہماری نہیں سنتی،تحریک انصاف اراکین اسمبلی کا وزیراعظم سے شکوہ


 عمران خان نے اراکین کو کراچی کی ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزراء کراچی کے نمائندوں سے رابطے بڑھائیں، گھبرانے کی ضرورت نہیں، حکومت کہیں نہیں جا رہی، سندھ کے حالات کرپشن کی وجہ سے ابتر ہیں۔ 

پیر کے روز وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے، جہاں گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی نے ان سے ملاقات کی۔

اراکین نے وزیراعظم سے سندھ حکومت کی شکایت کی کہ شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی نہیں سنتی اور وفاقی وزراء بھی نظر انداز کرتے ہیں۔

اراکین کا کہنا تھا کہ کراچی نے ہمیں بھاری مینڈیٹ دیا، تاہم ڈیلور نہیں کر پارہے، ووٹرز ہم سے سوال کرتے ہیں کہ مسائل حل ہونے چاہیے۔ 

اراکین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لیے اعلان کردہ 162، ارب جاری کیے جائیں، کےالیکٹرک کی غفلت سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو بھی معاوضہ دلوائیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اراکین کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، حکومت کہیں نہیں جا رہی، ترقیاتی اسکیموں پر عمل جلد شروع ہوگا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حلیم عادل اور فردوس شمیم میں اختلافات ختم کروا دیے ہیں۔

وزيراعظم کا کراچی میں پی ٹی آئی اراکين اسمبلی سے ملاقات میں کہنا تھا کہ شہرِ قائد کے مسائل حل کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے، عوامی فلاح کے لیے وفاق مسائل حل کرنے ميں حصہ ڈال رہا ہے، بلدیاتی نظام کراچی کے مسائل کا حل نکالنے میں معاون ہوگا، بدقسمتی سے ماضی ميں کراچی کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا۔

تازہ ترین