• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کا استعفیٰ چارٹر آف ڈیمانڈ سمجھوتہ نہیں ہوگا، اپوزیشن رہبرکمیٹی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر مذاکرات کے لیے رہبر کمیٹی کو اختیار دے دیا گیا۔

مذاکرات کے لیے رہبر کمیٹی کو مکمل طور پر نامزد کیا گیا ہے اور حکومتی ٹیم سے مذاکرات میں تمام 9 جماعتوں کے11 ارکان شامل ہوں گے، حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

حکومت ہمیں اس میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی اور وزیر اعظم کے بیانات حکومتی سنجیدگی کا واضح ثبوت ہیں۔

نیب بڑے افسروں کوملزم نہیں بناتا، اس کیس میں بدنیتی تونیب کی بھی نظر آرہی ہے۔ 

رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا کہ مطالبات میں موجودہ حکومت کی بساط لپیٹنے، وزیراعظم عمران خان کےاستعفے، فوری طور پر نئے انتخابات بغیر فوج کی نگرانی منعقد کرنے اور اسلامی قوانین کا تحفظ شامل ہے۔

تازہ ترین