• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم میں مزاحمت پر فائرنگ، نوجوان زخمی، 10 چوریاں دو ڈاکے

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی ،دوموٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات اورنقدی سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد سے بھی دو موٹر سائیکل اڑا لیے گئے ۔ تھانہ کینٹ کو محمد رضوان الحق نے بتایاکہ 2موٹرسائیکل سوار مجھ سےصدر میں موبائل چھین کر لے گئے ، تعاقب پر ایک لڑکے نے پسٹل سے فائر کیا جو مجھےگھٹنے پر لگا ،ملزم موٹرسائیکل چھوڑ کر بھاگ گئے۔تھانہ کینٹ کو امیر حمزہ نے بتایا کہ حیدرروڈپر2موٹرسائیکل سواروں نے مجھے جھگڑے میں الجھاکر جیب سے میرا موبائل نکال لیا۔تھانہ ائرپورٹ کو ابرار احمد نے بتایا کہ کلثوم اور اسکی بہن جوگھرکام کرتی ہیں سیف میں سے16لاکھ روپے اور3تولے طلائی زیورات چوری کرکے لےگئیں۔تھانہ ٹیکسلاکو برہان الدین احمد محمودنے بتایاکہ2 موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ صدربیرونی کو حمزہ دادنے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر 7000روپے اور سائل کی بیوی کے ہاتھ سے 6سونے کی چوڑیاں چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ جاتلی کو شمیم اختر نے بتایا کہ چور گھر کا کنڈا کاٹ کر موبائل ، طلائی زیورات مالیتی 3لاکھ روپے اور کیمرہ جبکہ ہمارے پڑوسی صغیر کے گھر سے دو انگوٹھیاں اور دوکانٹے لے گئے۔ دریں اثناء تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے پڑی سے صابر خان کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ کے مویشی چوری ہوگئے ۔کورال پولیس نے سات لاکھ روپے فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا۔ انڈسٹریل ایریا پولیس نے محمد ناصر کی رپورٹ پر سات افراد کے خلاف پارسل کے نام پر رقم لینے اور موبائل چھین کردھمکیاں دینے پرفراڈ اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا۔
تازہ ترین