• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس کیس،نجی سکولوں کو جواب داخل کرانے کیلئے 30اکتوبر تک کی مہلت

اسلام آباد(خبر نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سکول فیسوں میں اضافے اور طلبہ کو سکول سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر نجی سکولوں کو جواب داخل کرانے کے لئے 30اکتوبر تک مہلت دے دی ہے۔ عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس عامر فاروق نے پیرا کو نجی سکولوں کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ مجھے والدین کی تشویش کا احساس ہے،سخت آرڈر پاس کر کے پیرا کو نجی سکولوں کے خلاف کارروائی سے روک رکھا ہے اس لئے اس معاملے میں مزید تاخیر نہیں کریں گے۔ گزشتہ روز فاضل جسٹس نے نجی سکولوں کی فیسوں میں اضافے ، فیسوں کی عدم ادائیگی پر والدین کو ہراساں کرنے اور ایک خاتون ڈاکٹر عظمیٰ کے بچوں کو سکول سے نکالنے کے خلاف دائر درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کی۔عدالت نے نجی سکولوں کے وکیل کی جانب سے تحریری جواب داخل کرانے کی استدعا منظور کر لی۔
تازہ ترین