• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت وہی کریگی جو پاکستان کیلئے بہتر ہو گا، نور الحق قادری

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر پیر نور الحق قادری نے کہا ہےکہ وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کو جو کنٹینر دینے کی پیش کش کی تھی وہ زنگ آلود ہو چکا ہے ،نیشنل پریس کلب میں میٹرک میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے صحافیوں کے بچوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سمجھدا ر انسان ہیں وہ بند گلی کی سیاست نہیں کرتے۔ حکومت جمہوریت کا گلہ گھونٹنے پر یقین نہیں رکھتی ۔ وہ وہی کرے گی جو پاکستان کیلئے بہتر ہو گا ۔انتظامیہ اور پولیس اپنا کام کر رہی ہے۔قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ دھرنوں کا سیزن ہے آگ اور شعلے پھینک سکتا ہوں مگر کچھ نہیں کہوں گا ۔ تقریب سے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ، مجیب احمد خان ، سیکرٹری پریس کلب انوار رضا ،فنانس سیکرٹری صغیر چوہدری ، زاہد ہاشمی اور رانا کوثر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین