• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کیخلاف آپریشن ، بھینس باڑوں سمیت متعدد تعمیرات مسمار

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)سی ڈی اے نے شہر کے مختلف علا قوں میں متعدد تجا وزات اور تعمیرات کا خاتمہ کر دیا۔ تجاوزات کے خا تمے کے لئے کی گئی کا رروائیوں کے دوران جاوید مارکیٹ سیکٹر I-10/4 کے عقب میں غیر قا نونی طور پر تعمیر کردہ بھینسوں کے 6با ڑے، 7غیر قا نونی طور پر تعمیر کردہ دیواریں اور سرکا ری اراضی پر تعمیر کردہ متعدد گیٹس کا خا تمہ کر دیا گیا۔ سیکٹر G-8کے مختلف حصوں سے تعمیراتی سا مان کے4 ڈپو ختم کرنے کے علا وہ سیکٹر G-9 سے غیر قا نونی طور پر تعمیر کیا گیا کمرہ اور لکڑی ٹال کا خا تمہ کر دیا گیا۔ کاک پل کے قریب ڈھوک کاک میں کی گئی کارروائی کے دوران انفورسمنٹ کی ٹیموں نے دو کمرے اور سرکاری اراضی پر غیر قا نونی طور پر تعمیر کردہ چار دیواری کو مسمار کردیا ۔
تازہ ترین