• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام ٹیکسوں کی وصولیاں بہتر بنائی جائیں، سیکرٹری ایکسائز

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکاٹکس کنٹرول پنجاب وجیع اللہ کنڈی نے راولپنڈی ایکسائز دفتر کے حکام پر زور دیا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر تمام ہیڈز کی ریکوری کو بہتر بنایا جائے، پنجاب کے رہائشیوں کی گاڑیاں پنجاب میں ہی رجسٹرڈ ہونی چاہئیں ، ایسی گاڑیاں اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہونے کے معاملے کو وفاقی حکومت سے اٹھایا جائے گا۔یہ باتیں انہوں نے پیر کے روز راولپنڈی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر کے دورہ کے دوران کہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن چوہدری سہیل ارشد ، ای ٹی او ایڈمن نازیہ جاوید ، ای ٹی اوز تجمل ورک، ملک امجد، سہیل صابر، رانا اورنگ زیب اور وقار کیانی بھی اس موجود تھے ۔ بعض ای ٹی اوز نے یونین کونسلوں میں پراپرٹی ٹیکس کے حصول میں سیاسی دبائو کے حوالے سے بھی صوبائی سیکرٹری کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے کہا کہ اسے حوالے سے صوبائی وزیر ایکسائز سے بات کی جائے گی ۔
تازہ ترین