• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس، 914فیصلے،4مجرموں کو سزائے موت، 9کو عمر قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر میں 465ماڈل کورٹس نے اکیس اکتوبر کو مجموعی طور پر 914 مقدمات کا فیصلہ کیا اور زیرسماعت کیسز میں 744افراد کی شہادتیں بھی قلمبند کیں، 182 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 55اور منشیات کے89مقدمات نمٹائے، ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پنجاب میں قتل کے 34اور منشیات کے47، سندھ میں قتل کے 16اور منشیات کے23، خیبر پختونخواہ میں قتل کے 5اور منشیات کے12جبکہ بلوچستان میں منشیات کے 7 مقدمات کا فیصلہ ہوا۔4 مجرموں کو سزائے موت 9کو عمر قید جبکہ دیگر44 مجرموں کو کل 71سال6 ماہ 11 دن قید اور 4018800روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ علاوہ ازیں 125سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 338دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ158 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 432 مقدمات کا فیصلہ سناکر 940گواہان کے بیانات بھی قلمبند کئے۔ مجموعی طور پر 202مجرموں کو 177سال 8ماہ اور 46دن قید اور 1727360روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
تازہ ترین