• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کو اسلام آباد مفلوج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،گورنر

لاہور(نمائندہ خصو صی)گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے آزادی مارچ سے خوفزدہ نہیں، موٹر وے یا جی ٹی روڈ بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا لیکن اسلام آباد کو مفلوج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی مقامی ہوٹل میں معذور افراد کی بحالی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی سفیر کونی نوری مٹسوڈا کا کہنا تھا کہ معذور افراد معاشرے سے الگ نہیں، انہیں تعلیم، سیاسی اختیار اور ملازمتوں میں حصہ دینا چاہیے۔علاوہ ازیں برطانوی سفیر تھامس ڈریو نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے گور نر ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی جس میں پاک بر طانیہ تعلقات،مسئلہ کشمیر اور بھارت کے جنگی جنون کی وجہ سے خطے میں پیدا ہونیوالی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بھارت کے جنگی جنون اور کشمیر یوں پر بھارتی مظالم کے خاتمے کیلئے بر طانیہ سمیت دنیا کو آگے بڑھ کر اپنا کردار اد اکر نا ہوگا
تازہ ترین