• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فصلوں کو جلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

لاہور(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری تحفظ ماحول سلمان اعجاز کی زیر صدارت گزشتہ روزمحکمہ تحفظ ماحول کے کمیٹی روم میں سموگ کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا،سموگ سیزن میں فصلوں کو جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے محکمہ زراعت کے فیلڈافسران کو ہدایت کی کہ وہ دھان کی فصل کے علاقوں پر گہری نظر رکھیں۔محکمہ زراعت کے نمائندے نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ مختلف اضلا ع میں فصلوں کو جلانے والوں کے خلاف 5مقدمات کااندراج کیا جا چکا ہے۔
تازہ ترین