• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں مقابلہ حسن نعت کا شیڈول جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ اوقاف نے ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں مقابلہ حسن نعت کا شیڈول جاری کر دیا ،مقابلہ نعت خوانی پہلے ڈسٹرکٹ سطح پر اور پھر صوبائی سطح پر مختلف چار کیٹیگریز میں منعقد کرائے جائیں گے۔محکمہ اوقات کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کیٹیگری نمبرون میں پندرہ سال سے کم عمر نعت خواں لڑکے جبکہ کیٹگری نمبر2 میں پندرہ سال سے کم عمر نعت خواں لڑکیاں شریک ہوسکیں گی۔اسی طرح کیٹیگری نمبر3 میں 15 سال سے 25 سال کے درمیان نعت خواں مرد اور کیٹیگری نمبر4 میں 15 سے 25 سال کے درمیان نعت خواں خواتین شریک ہوسکیں گی۔شیڈول کے مطابق ضلع ملتان میں 24اکتوبر بروز جمعرات کو صبح 9 بجے جامعہ مسجد ملحق دربار حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی میں مقابلہ نعت خوانی منعقد ہوں گے ۔
تازہ ترین