• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

من پسند افراد کا مسلط کیا جانا ہی صوبے کا المیہ ہے ٗ صادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ جب ا پنے ہی صوبے ک عوام کے سیاسی و معاشی استحصال میں ملوث ہوں تو وفاق سے گلہ کرنا احمقوں اور مفاد پرست ٹولے کی پشت پناہی کے مترادف ہے گزشتہ 72برس سے سیاسی آزادی سلب کرکے من پسند افراد کا مسلط کیا جانا ہی صوبے کا المیہ ہے پھر ایسے افراد کا مسلط کیا جانا جو جی حضوری میں کمال فن رکھتے ہیں ملازمتوں کی بندر بانٹ کی ٹوپی ڈرامہ پہلے بھی بارہا اسٹیج کیا جاتا رہا ہے ن واز زدہ نمائندوں سے بھلا کیا امید کی جا سکتی ہے جب انہیں دوسروں کے حق پر پائوں رکھ کر ایوان اقتدار تک پہنچایا گیا تو آخر انہوں نے بھی حق ادائیگی کا بھرم قائم رکھنا ہے انہوں نے سیاسی تربیت گاہوں کا ناپائید ہونا طلبا تنظیموں پر طویل پابندیاں بحرانوں کو تقویت دینے کا باعث بنی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے عوامی خدمت گار اقتدار کو ا پنا وراثتی حق سمجھ بیٹھے ہیں سیاسی تربیت سے نابلد ا فراد ک و ایسے اہم اداروں پر مسلط کر دیا جاتا ہے جو ادارے کی الف ب سے بھی واقف نہیں انہوں نے کہا کہ روزگار پڑھے لکھے نوجونوں کا حق ہے جو اپنے والدین کی امیدوں کا چراغ ہیں ۔
تازہ ترین