• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے اسلام کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہیں،جے ٹی آئی نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت طلبائےاسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام شہدائے اسلام کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں وال چاکنگ جاری، شمولیتی تقاریب بھی منعقد ہورہے ہیں،ضلعی مجلس عاملہ اور ماتحت یونٹوں کا نمائندہ اجلاس گزشتہ روز ضلعی صدر محمدشفیع ابدالی منعقد ہوا جس میں جے یوآئی نظریاتی ضلع کوئٹہ کے ضلعی کنوینرمولوی حافظ محمدابراہیم، ڈپٹی کنوینرمولوی رحمت اللہ حقانی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کوئٹہ پہلے بھی جے ٹی آئی نظریاتی کا گڑھ تھا اور اب بھی، سرپرست جماعت نے جے ٹی آئی نظریاتی کوئٹہ کی ضلعی مجلس عاملہ اور یونٹوں کے دورے اور تنظیمی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے جماعت نے تسلی اور اطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شفیع ابدالی صاحبزادہ عزیزاللہآغاذاکری عزیزالحق نظریاتی سمیع اللہ بڑیچ ودیگر نے کہا کہ شہدائے اسلام کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہیں، کارکن کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں دن رات کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے اسلام کانفرنس سرزمین کوئٹہ پر طلبا تنظیموں کے پروگراموں میں سب سے بڑا اور عظیم الشان و تاریخی کانفرنس ہوگی۔انہوں نے کہاکہ 31 اکتوبر کو کوئٹہ پر جمعیت طلبائےاسلام نظریاتی کے کارکنوں کی راج ہوگا ، آخر میں ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی کنوینر مولوی رحمت اللہ حقانی نے دیوبند کی تاریخ پر روشنی ڈالی اور طلباء کو اکابرین کی قربانیوں جدوجہد اور سعی سے آگاہ کیا۔
تازہ ترین