• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کو بند کرنے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے کہاہے کہ محرم الحرام ،ربیع الاوّل اور چہلم کے موقع پر پورے شہر اور فون بند کرنے کاکوئی جواز نہیں اور نہ اس سے امن قائم ہوسکتا ہے، مریضوں اور عام شہریوں کوسخت مشکلات کاسامناکرناپڑتا ہے۔انہوں نے کہاکہ دشمن قوتوں کی جڑیں مسلم امہ کی انتشاراورافراتفری سے مضبوط ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے عدم استحکام کے لیے بدامنی کی آگ پھیلانے اور تلخیاں پیداکی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دشمن قوتوں کی سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لیے متحد ہونے کی بجائے ہم آپس میں دست و گریبان ہیں ملک اوراسلام دشمن قوتیں ملک کوپسماندگی میں دھکیلنے قومیت‘لسانیت اور علاقائیت کے نعروں سے مسلم امہ کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کے درمیان بداعتمادی پیدا کیجارہی ہے۔ ان قوتوں کو لگام دینے کی بجائے ان کو ایک آزادانہ ماحول میسرہے انہوں نے کہا بلوچستان میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کبھی ایک نعرے پر جوانوں کوورغلایاجاتا ہے اور کھبی دوسرے نعرے پر انھیں اکسیایا جاتا ہے ،یہ سب دشمن قوتوں کی سازشوں کی مہم کا حصہ ہے۔
تازہ ترین