• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای ورک آڈر پر کام شروع کر دیا گیا ہے وزیر مواصلات

پشاور ( نیوزڈیسک )خیبرپختونخوا کے وزیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ ای بلنگ اور ای بڈنگ کے بعد ای ورک آڈر پر کام شروع کر دیا گیا ہے جو کہ اس سال کے آخر تک مکمل کروا دیا جائے گا جس سے ٹینڈرز کا سارا نظام آن لائن ہو جائے گا اور اس سے نہ صرف کرپشن اور کمیشن جیسے ناسور کا اس نظام سے مکمل خاتمہ کردیا جائے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ جن اضلاع میں ای۔بلنگ کا نظام شروع نہ ہوسکا وہاں بھی اسکا آغاز ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہر ڈویژن کا دفتر صبح دس بجے بائیومیٹرکس حاضری کی پرنٹ نکلوا کر میرے دفتر فیکس کروائے گا اور ہر مہینے کے آخر میں جس سرکاری اہلکار کی جتنی فیصد حاضری ہوگی اس کو اتنی فیصد تنخواہ دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاجائزہ اجلاس میں صوبائی وزیر کو محکمہ مواصلات و تعمیرات میں اب تک ہونے والی تمام اسکیموں میں پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ اکبر ایوب خان نے کہا کہ محکمے میں جاری ای۔بلنگ اور ای۔بڈنگ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے اور تمام سپرنٹنڈنگ انجینئر کو ہدایت کی کہ وہ خود تمام اسکیموں کی نگرانی کریں ۔
تازہ ترین