• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسکو ‘ بھرتی میں تاخیر کیخلاف عدالت سے رجوع کا ا علان

پشاور(وقائع نگار) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کے چیئرمین حاجی محمد اقبال نے پسکو میں خالی آسامیوں پر بھرتی میں غیر معمولی تاخیر کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان حاجی محمد اقبال نے گزشتہ روز اقبال لیبر کمپلیکس میں مختلف سرکلوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ۔ واضح رہے کہ پسکو میں خالی آسامیوں پر بھرتی کے حوالے سے Step Nex نے جون2019ء میں یہ مرحلہ شروع کیا تھا۔ جبکہ تقریباً۔ جس کی وجہ سے پسکو ملازمین میں غیر معمولی تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ حالانکہ وزارت پاور ڈویژن نے بھرتی کے حوالے سے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو 4 ماہ کے اندر اندر پراسیس مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی تھی۔ لیکن بدقمستی سے تاحال اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔ جوکہ وزارت پاور ڈویژن کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔
تازہ ترین