• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ لائیوسٹاک میں کرپشن کی تحقیقات کی جائے ٗ فارمرز ویلفیئر

پشاور( وقائع نگار ) لائیوسٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ا یشن خیبر پختونخوا نے صوبائی وزیر زراعت لائیو سٹاک محب اللہ اور ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر شیر محمد کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ محکمہ میں کرپشن کا پوچھنے والا کوئی نہیں سالانہ کروڑوں روپے کے میڈیسن خریدی جاتی ہیں لیکن میڈیسن زمینداروں تک نہیں پہنچائی جاتی ۔ ایک بیان میں ایسوسی ایشن کے صدر دوسرے عہدیداروں حفیظ الرحمان ٗثریا شہاب ٗنورالوہاب اور ڈاکٹر غفرن االلہ اخونزادہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شیر محمد گذشتہ پندرہ سال سے ڈی جی کے عہدہ پر ناجائز طریقہ سے براجماں ہے تمام بھرتیاں متعلقہ وزیر کی ایماء کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اربوں کے پراجیکٹس آئے ہیں اور اربوں روپےضائع کئے گئے ہیں دس سال میں جتنے پراجیکٹ مکمل ہوئے ان کی چھان بین کرکے تحقیقات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کہ مرغیوں کا ڈرامہ کر کے کروڑوں روپے برباد کئے جا رہے ہیںمحکمہ لائیو سٹاک کو بچانے کیلئے کالی بھیڑوں کو ہٹانا ہو گا ۔
تازہ ترین