• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر اتحاد کے زیرا ہتمام رمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی

پشاور( وقائع نگار)تاجراتحادخیبرپختونخواکے زیراہتمام نہتے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی اورمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اوربربریت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی نوتھیہ چوک سے ہوتی ہوئی سنہری مسجدپراختتام پذیرہوئی جہاں مظاہرین نے بھارت کاپرچم نذرآتش کیاریلی کے شرکاء نے ہاتھوںمیں پلے کارڈز،بینرزاورپاکستان اورکشمیر کے پرچم اٹھارکھے تھے ریلی کی قیات تنظیم کے صدرمجیب الرحمان کررہے تھے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجیب الرحمان نے کہاکہ آج مقبوضہ کشمیرمیں کرفیولگے 74واں روزہے جس پرتاحال عالمی برادری سمیت اقوام متحدہ خاموش تماشائی کاکرداراداکررہی ہے اورابھی تک عالمی دنیابیانات سے آگے نہیں بڑھی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوںکے صبرکاپیمانہ لبریز ہوتا جارہاہے لہذابھارت ہوش کے ناخن لے اورفوری طور پرمقبوضہ کشمیرمیں کرفیوختم کرے انہوں نے خبردارکیاکہ اگرمقبوضہ کشمیرمیں فوری طورپرکرفیونہیں ہٹایاگیاتووہ پاکستانی تاجرلائن آف کنٹرول کی جانب مارچ کرنے پرمجبورہوجائیں گے۔
تازہ ترین