• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کیلئے سفیر پاکستان نے اسناد سفارت کونسل صدر کو پیش کردیں

برسلز (حافظ اُنیب راشد) یورپین یونین کیلئے پاکستان کے نئے سفیر ظہیر اسلم جنجوعہ نے یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کو اپنی اسناد سفارت پیش کردیں۔ یہ سفارتی اسناد انہوں نے گزشتہ روز دارالحکومت برسلز میں پیش کیں۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت پاکستان اور وزیر اعظم کی جانب سے یورپین قیادت کو پیغام تہنیت پہنچایا۔ظہیر اسلم جنجوعہ نے سفارت خانہ پاکستان برسلز میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں گزشتہ ماہ سنبھالی تھیں۔ وہ ایک کیریئر ڈپلومیٹ ہیں جو یہاں تعیناتی سے قبل وزارت خارجہ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر برائے یورپ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ جبکہ انہوں نے روس اور بیلاروس میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رکھی ہیں۔
تازہ ترین