• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ کو شامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے آگے آنا ہوگا ،جرمنی

برلن (این این آئی)جرمن وزیر دفاع آنے گریٹ کرامپ کارین بار نے کہا ہے کہ شام کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے یورپ کو آگے آنا ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ شمالی شام کے حالات کا براہ راست تعلق یورپ اور جرمنی کی سیکو رٹی سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا شمالی شام میں ترکی کی فوجی پیش قدمی پر یورپ خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا۔ جرمن وزیر دفاع نے کہا کہ شمالی شام میں ایک انٹرنیشنل سکیورٹی زون بنانے کی ضرورت ہے تا کہ داعش کے خلاف جاری لڑائی متاثر نہ ہو۔ تاہم انہوں نے واضح کیا اس تجویز پر عملدرآمد کے لیے روس اور ترکی کا ساتھ ضروری ہوگا۔
تازہ ترین