• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹی20: بلوچستان ناکام، ناردرن نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے آخری گروپ میچ میں ناردرن نے بلوچستان کو سات وکٹ سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ بدھ کو سیمی فائنل میں ناردرن کا مقابلہ کے پی کے اوربلوچستان کا سدرن پنجاب سے ہوگا۔ سندھ اور بابر اعظم کی سینٹرل پنجاب کی ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ منگل کو اقبال اسٹیڈیم میں بلوچستان نے 8 وکٹ پر 155رنز بنائے ۔ حسین طلعت نے51 گیندوں پر77رنز بنائے۔ناردرن نے ہدف تین اوورز پہلے پورا کر لیا۔ روحیل نذیر نے56 ناٹ آئوٹ اور علی عمران نے65 رنز بنائے۔ شاداب خان نے چار، سہیل تنویر اور محمد عامر نے دو دو وکٹ لیے۔ پاکستان ٹیم میں آنے والے موسی خان نے 31رنز دیئے اور وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

تازہ ترین