• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

گگلی، لیگ اسپن، فلپر پر عبور، بیٹسمینوں کیلئے مشکل ہوگی، عثمان قادر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عثمان قادر کی آسٹریلیا سے کھیلنے کی خواہش پوری نہ ہوسکی اور حیران کن طور پر پاکستانی کرکٹ ٹیم میں آسٹریلیا کے دورے ہی میں جگہ مل گئی۔ ان کا دعوی ہے کہ مجھے لیگ اسپن، گگلی اور فلپر پرخاص عبور حاصل ہے۔

گگلی، لیگ اسپن، فلپر پر عبور، بیٹسمینوں کیلئے مشکل ہوگی، عثمان قادر


آسٹریلوی سرزمین پر یہ تین گیندیں حریف بیٹسمینوں کے لیے مشکلات کا باعث بنیں گی۔ادھرنوجوان فاسٹ بولرموسیٰ خان ایکسپریس بولر ہیں اور145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کراتے ہیں۔ 19سالہ موسیٰ اور 16 سالہ نسیم شاہ کوتیز رفتار کے باعث بطور سرپرائز پیکج ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔بنوں سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ جارحانہ بیٹنگ کرنے والے بیٹسمین خوشدل شاہ کا کہنا ہے کہ جارحانہ بیٹنگ میرا قدرتی انداز ہے، اسی سوچ کے ساتھ آسٹریلوی میدانوں میں اتروں گا۔

تازہ ترین