• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اسپتالوں اور غریب آبادیوں میں جلد لنگر خانے شروع کرنے کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہےکہ کراچی میں واقع مختلف سرکاری اسپتالوں اور غریب آبادیوں میں جلد لنگر خانے شروع کئے جائیں گے،وہ سیلانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد سے جس نے افضل چامڈیہ کی سربراہی میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی گفتگو کر رہے تھے ۔ وفد میں عارف لاکھانی ، یو سف لاکھانی اور نوید عبد الرزاق شامل تھے ۔ ملاقات میں سندھ میں احساس پروگرام کے تحت لنگر خانے کھولنے سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ ملک بھر میں بے روزگاری ، مہنگائی اور غربت کے باعث اکثر لوگ بھوکے سو جاتے ہیں لیکن ایسے افراد کو کھانا کھلانا موجودہ حکومت کے وژن کا مرکزی تصور ہے اس ضمن میں سیلانی ویلفیئر کے تعاون سے احساس پروگرام کے تحت ملک بھر میں لنگر خانے کھولے جارہے ہیں با لخصوص کراچی سمیت تھر اور دیگر اضلاع میں بھی لنگر خانوں کا جال بچھا دیا جائے گا ۔ انہوں نے مخیر حضرات سے لنگر خانے کھولنے کے لئے زمین فراہم کرنے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی ۔

تازہ ترین