• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

گھر میں گھسنے والے دو ڈاکو پولیس سے مقابلے میں ہلاک،کانسٹیبل زخمی

کراچی: ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں2 ڈکیت ہلاک، ایک زخمی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) رضویہ کے علاقے میں گھر میں گھس کر لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں دو ڈکیت ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،تینوں ڈکیت آپس میں بھائی ہیں ،مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔تفصیلات کے مطابق رضویہ تھانے کی حددو پیتل گلی کے قریب تین مسلح ملزمان گھر میں لوٹ مار کے لیئے داخل ہوئے،اس دوران ایک محلے کے ایک شخص نے15پر اطلاع کر دی جس پر پولیس موقع پر مذکورہ مکان کے باہر پہنچی اور مکان کا گھیراؤ کر لیا ۔ایس پی اعجاز بھٹی کے مطابق پولیس کی اطلاع پر ملزمان نے ایک گھر کے ایک فرد کو ڈھال کے طور پر اپنے ساتھ لیا اور فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ٹیکنیکل طریقے سے ملزمان کے خلاف کارروائی کی،ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں پولیس اہلکار کانسٹیبل خالد افضل پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا،پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تینوں ڈاکو شدید زخمی ہو گئے،دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں کچھ مکانوں اور ایک رکشہ کو بھی نقصان پہنچا ،ملزمان نے گھر میں موجود ایک شخص کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا،پولیس نے زخمی کانسٹیبل اور تینوں زخمی ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج دو ڈاکوؤں نے دم توڑ دیاجبکہ تیسرے ڈاکو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت توصیف اور آصف ولد شمس الدین کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ڈاکو کی شناخت رقیب کے نام سے کی گئی،پولیس نے بتایا کہ تینوں ڈاکو آپس میں سگے بھائی ہیں۔

تازہ ترین