• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخبار فروش محمد حبیب کے صاحبزادے انس کوپہلی پوزیشن پر وزیر اعلیٰ کی مبارکباد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کو اخبار فروش ہاکر محمد حبیب اور ان کے ہونہار بیٹے انس حبیب جنہوں نے انٹرمیڈیٹ کراچی کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کی، کو وزیراعلیٰ ہائوس بُلایا ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ محمد حبیب تعریف اورمبارکباد کے مستحق ہیں کہ باوجود محدود وسائل کے اپنے بیٹے کو اچھی طرح پڑھایا اور اس کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ انس بھی تعریف کے قابل ہیں کہ انہوں نے اپنے والد کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دیا ۔ مراد علی شاہ نے انس کو یقین دلایا کہ وہ اعلیٰ تعلیمی کیرئیر کے حوالے سے ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے ۔

تازہ ترین