• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو تعلیم و تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہونگے،محمد علی درانی

فیصل آباد(نمائندہ جنگ) سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے کہا ہے کہ خواتین بحیثیت ماں، بیٹی، بہن اور بیوی معاشرتی نظام کی اصلاح کےلئے بہترین کردارادا کرسکتی ہیں، ماں کی گود ہی بچے کی اولین تربیت گاہ ہوتی ہے، اگر ہمارے معاشرہ کی مائیں تعلیم یافتہ اور معاملہ فہم ہوں گی تو وہ اپنی اولاد کی بہترین تعلیم و تربیت کرکے انہیں ملک و ملت کا بہترین اثاثہ بنا سکتی ہیں، اس لیے تعلیم نسواں کی اہمیت و آفادیت کا ادراک کرتے ہوئے اس پر خصوصی توجہ دینی ہوگی اور خواتین کو تعلیم و تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہونگے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد میں پیغام پاکستان سنٹر اور دختران پاکستان سنٹر کے تعاون سے منعقد ہونیوالی وومن لیڈرز سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین