• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ یونیورسٹی کا مواصلاتی شعبہ میں روابط کے فروغ کیلئے ٹیلی نار پاکستان کیساتھ اشتراک

اسلام آبا د( نمائندہ خصوصی )بحریہ یونیورسٹی نے مواصلاتی شعبہ میں روابط کے فروغ کیلئے ٹیلی نار پاکستان کیساتھ اشتراک کیا ہے، دونوں کی شراکت داری طلباء کے عملی پراجیکٹس کلائوڈ سروسز اور ڈیٹا سنٹر میں معاون ثابت ہو گی، اشتراک کیساتھ دونوں نے ایک دوسرے کیساتھ براہ راست تعاون کا اعادہ کیا ہے، دونوں اداروں میں اشتراک طلباء کو ٹیلی نار کی مختلف ٹیکنالوجی شعبے سے منسلک خدمات بغیر کسی معاوضہ کے استعمال کرنے میں مددفراہم کریگا،ٹیلی نار کے بزنس ڈیویلپمنٹ کے ڈائریکٹر خرم راحت نے ریکٹر بحریہ یونیورسٹی ریئر ایڈمرل حبیب الرحمٰن کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ، اس موقع پر ریکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی نار کے ساتھ اشتراک طلباء کو عملی میدان میں مدد دیگا، بحریہ یونیورسٹی نے اپنے طلباء کو جدید ٹیکنالوجیز اور صنعتی شعبے کی سہولیات سے آراستہ کیا ہے۔

تازہ ترین