• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں پیپلزپارٹی کی کارکردگی بہت اچھی رہی ‘سعیدغنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں مجموعی طور پیپلز پارٹی کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے، وفاقی حکومت کی نالائقی اور ناکامی کی وجہ سے مڈل کلاس اور غریب لوگوں کے لیے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں‘کراچی کی بربادی میں جن کا کردار ہے وہ آج بھی وفاقی حکومت میں بیٹھے ہیں۔جی ڈی اے ہر الیکشن میں ذلیل اور رسوا ہو تے ہیں اور انہیں زندہ رکھنے کیلئے امید کے انجکشن لگا نے ضروری ہو تے ہیں ۔عمرا ن خان کی حکومت جنوری تک ہو گی یا نہیں وہ اس کی فکر کریں‘ سندھ حکومت کہیں نہیں جا رہی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب اور کلب کی گورننگ باڈی کے اراکین سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا‘سعید غنی نے کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے ارکان سے ملاقات کے دوران کہا کہ کرا چی پریس کلب کی گرا نٹ کے حوالے سے بھی تما م اقدامات برو ئے کا ر لا ئے جا ئیں گے ۔

تازہ ترین