• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت آباد میں کمسن بچے سےرشتہ دارنوجوان کی زیادتی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد میں بچے کواس کے رشتہ دارنوجوان نے زیادتی کا نشانا بنا ڈالا اورفرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے نمبر10میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 6 سالہ سدیس ولد عاکف کو اسکا رشتے دار 18سالہ حسین بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا جہاں اس نے سدیس کو زیادتی کا نشانا بناڈالا ، پولیس کا کہناہے کہ مذکورہ واقعہ 19اکتوبر کو پیش آیا تھا لیکن اہلخانہ نے شرمندگی کے باعث پولیس سے رابطہ نہیں کیا تھا بعد ازاں پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

تازہ ترین