• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کینجھر جھیل میں پانی اپنی انتہائی سطح 54 فٹ سے زیادہ ہوگیا

ٹھٹھہ (نامہ نگار) کراچی کو پانی فراہم کرنے والے بہت بڑے آبی ذخیرے کینجھر جھیل میں پانی اپنی انتہائی سطح 54 فٹ سے بھی زیادہ ہونے لگا،جھیل کنارے بنےہٹس، چبوترے،ہوٹلز ،مسجد ، ریسکیو سینٹر کی عمارت میں بھی پانی داخل ہوچکا۔

کینجھر جھیل میں پانی اپنی انتہائی سطح 54 فٹ سے زیادہ ہوگیا


جھیل کے انچارج اسسٹنٹ انجینئر نے بتایا کہ کراچی کو پانی کی فراہمی مسلسل برقرار رکھنے کے لیے سطح آب بڑھائی گئی ،جب نہروں میں پانی چھوڑا جائے گا تو آئندہ آٹھ دس دن میں پانی کم ہو جائے گا،مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تفریح کیلئے آنے والے لوگ پانی کی بلند سطح دیکھ کرواپس چلے جاتے ہیں، جس سے ان کاروزگار اور کاروبار متاثر ہورہا ہے۔

تازہ ترین