• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے 3سال کی حج پالیسی بنانے کی منظوری دیدی، وزارت مذہبی امور

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزارت مذہبی امورکے حکام نے بتایاہے وزیراعظم نے 3 سال کی حج پالیسی بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت قانون سے مشاورت چل رہی ہے، 3 سال کیلئے سستی عمارات مل سکیں گی، تین سال کی قرعہ اندازی سے پتہ چل سکے گا کہ کون کس سال جائے گا ملائشیا کی طرز پر قسطوں میں پیسے جمع کرواکر حج پر جانے کی پالیسی زیر غور ہے روڈ ٹو مکہ چار صوبائی ایئرپورٹس سے شروع کرنے کی کوشش ہے ،قائمہ کمیٹی نے معلم فیس ،حاجیوں کوباسی کھانادینے ،عزیزیہ میں حاجیوں کوٹھرانے ،مجاملہ ویزے پرحج کرنے والوں کی تفصیلات طلب کرلیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی ذیلی کمیٹی کااجلاس شگفتہ جمانی کے زیر صدارت منعقدہواوزارت مذہبی امورکے حکام نے بتایاگیا کہ پچھلے سال معلم فیس ایک ہزار اس سال معلم فیس سولہ سو ریال تھی،ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور نے بتایاکہ حکومت کو آخری لمحات میں جو خصوصی کوٹہ ملا وہ سرکاری اسکیم کے تحت ایڈجسٹ کیا گیا ۔
تازہ ترین