• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی شہنشاہ کی تاج پوشی،سربراہان مملکت کو شاہی مہمان خانے میں اسکرین پر دکھائی گئی

ٹوکیو(عرفان صدیقی )جاپانی شہنشاہ کی تاج پوشی کے دوران سربراہان مملکت کو اسکرین پر تقریب دکھائی گئی ،تفصیلات کے مطابق اعلی ترین غیر ملکی شخصیات تقریب رسم تاج پوشی کیلئے شاہی محل میں جانے کے باوجود شہنشاہ سے ملاقات نہ کرسکیں جبکہ شاہی مہمان خانے میں ٹی وی اسکرین پر براہ راست تاج پوشی کی تقریب دیکھی گئی ، تفصیلات کے مطابق جاپان کے شہنشاہ کی تقریب رسم تاج پوشی میں سو سے زائد ممالک کے سربراہان مملکت کے علاوہ درجنوں ممالک کے مندوبین جس میں اہم وزرا ، چیف جسٹس صاحبان ، وفاقی وزیر سمیت اہم شخصیات کی تعداد 2000کے لگ بھگ تھی جس کے باعث جاپان کے شہنشاہ رسم تاج پوشی کے دوران کسی بھی اہم شخصیت سے فردا فردا ملاقات نہ کرسکے جبکہ تقریب تاج پوشی کے مختلف مراحل اور مختلف مقامات پر شہنشاہ کی حاضری کے سبب تمام مہمانوں کو شاہی محل کے ہال میں اسکرین پر براہ راست تقریب دکھائی گئی ،ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی رسم تاج پوشی میں تو شہنشاہ مہمانوں سے نہ مل سکے تاہم رات کو شاہی محل میں غیر ملکی مہمانوں کیلئے عشائیہ دیا گیا جس میں شہنشاہ نے مہمانوں سے ملاقات کی۔
تازہ ترین