• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جاپان کے نئے شہنشاہ کی رسم تاج پوشی میں صدر عارف علوی سمیت سربراہان مملکت کی شرکت

ٹوکیو (عرفان صدیقی )جاپان کے نئے شہنشاہ نورو ہیٹو کی رسم تاج پوشی کا شاندار اور تاریخی اہتمام جاپان کے شاہی محل میں کیا گیا جس میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سمیت دنیا بھر سے سو سے زائد ممالک کے سربراہان مملکت سمیت بڑی تعداد میں مندوبین نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ۔

جاپان کے نئے شہنشاہ کی رسم تاج پوشی


جاپانی شہنشاہ کی اس تقریب تاج پوشی میں دو ہزار سے زائد ملکی و غیر ملکی مہمان شریک ہوئے جبکہ تقریب کے دن جاپان میں عام تعطیل کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ شہر کی سکیورٹی پر26ہزار پولیس اہلکار تعینات تھے ، جاپان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی شہنشاہ نے اپنی زندگی میں ہی بادشاہت کا تاج اپنے ولی عہد کے سپرد کیا ہو تاہم سابق شہنشاہ اکی ہیٹو نے خرابی صحت کے سبب یہ فیصلہ کیا اور اپنے 59سالہ ولی عہد نورو ہیٹو کو شہنشاہت منتقل کر کے تاریخ رقم کردی ، جاپانی شاہی خاندان اس حوالے سے دنیا میں تاریخی اہمیت رکھتا ہے کہ یہ واحد شاہی خاندان ہے جس کے پاس بادشاہت 600سال قبل مسیح سے چلی آرہی ہے جبکہ جاپانی عوام شاہی خاندان سے بے پناہ لگاو رکھتے ہیں اور شہنشاہ کو خدا کا اوتار مانتے ہیں ، جاپانی شہنشاہ نے رسم تاج پوشی کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ وہ جاپان کے آئین کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

تازہ ترین