• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، پولیس چیک پوسٹ پر طالبان حملے میں 16 اہلکار ہلاک

کابل(جنگ نیوز)افغانستان میں پولیس اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں 16 اہلکار ہلاک اور 5 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان جنگجوؤں نے پولیس چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا، پولیس اور جنگجوؤں کے درمیان 2 گھنٹے سے زائد جھڑپ جاری رہی اس دوران چیک پوسٹ کمانڈر سمیت 16 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 سے زائد زخمی ہوگئے۔چیک پوسٹ پر حملے کی اطلاع ملنے پر افغان سیکیورٹی فورسز بھی پولیس کی مدد کو پہنچ گئی تاہم جنگجو افغان پولیس کا اسلحہ اور اپنے زخمی ساتھیوں کو اپنے ہمراہ لے گئے جن کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔طالبان نے پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

تازہ ترین