• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم کو ایک اور جھٹکا، بریگزٹ ٹائم ٹیبل پھر مسترد

کراچی(نیوزڈیسک) برطانوی وزیراعظم کو ایک اور جھٹکا، پارلیمان نے ایک بار پھر بریگزیٹ ٹائم ٹیبل مسترد کردیا۔ تفصیلات کےمطابق برطانوی ارکان پارلیمان نے ایک بار پھر حکومت کی جانب سے 30اکتوبر کو بریگزیٹ کو مسترد کردیا ہے، ارکان کی اکثریت نے یہ کہہ کر بل کو مسترد کردیا کہ 3روز کے دوران 110صفحات پر مبنی بریگزیٹ معاہدے کا جائزہ نہیں لیا جاسکتا۔ پارلیمنٹ میں شکست کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہاکہ ہمیں اب مزید غیر یقینی کی صورتحال کا سامنا ہوگا اور یورپی یونی نے اپنا دماغ بنالیا ہوگا کہ اب تاخیر کیلئے کی جانب والی پارلیمان کی درخواست پر کیسا ردعمل دینا ہے۔


قبل ازین جانسن کا کہناتھاکہ اگر وہ ووٹنگ میں ناکام ہوئے تو وہ اپنی بریگزیٹ ڈیل کو اسکریپ کرکے نئے انتخابات کی جانب بڑھیںگے۔دوسری جانب برطانوی اپوزیشن جماعت کے رہنما جیرمی کوربین نے جانسن سے تمام ارکان پارلیمان کو ساتھ لیکر چلنے کے لئے کہاتاکہ بریگزیٹ کیلئے کسی موزوں ٹائم ٹیبل پر اتفاق کیا جاسکے۔

تازہ ترین