• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھوکہ دہی سے سادہ کاغذ پر دستخط کروائے گئے،پولی کلینک ہراسگی کیس میں خواتین کا بیان حلفی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پولی کلینک میں خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملہ میں الزام لگانے والی خواتین عملے نے اپنے بیان حلفی میں اقرار کیا ہے کہ ہمُ سے غلط بیانی اور دھوکہ دہی سے سادہ کاغذ پر دستخط کروائے گئے۔ خواتین عملے نے بیان حلفی وفاقی محتسب خواتین ہر اسمنٹ کشمالہ طارق کو بھجوا دئیے۔پولی کلینک نے معاملے میں ملوث چار خواتین عملے کو چارج شیٹ بھی کر دیا۔ بیان حلفی میں خواتین نے اقرار کیا ہے کہ ہمُ سےسادہ کاغذ پر دستخط کرواتے ہوئے کہا گیا کہ ہم ویلفیر کمیٹی بنا رہتے ہیں۔
تازہ ترین