• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آبا د(خصوصی نامہ نگار ) جڑواں شہر سے تین دوشیزائوںسمیت پانچ افراد کو اغواء کر لیا گیا ۔تھانہ نصیر آباد کے علاقے سے دس سالہ مسکان کو حباح اور جاوید نے اغواءکرلیا۔تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے سے گل حید ر کے 14سالہ بیٹے احسن ،تھانہ ٹیکسلا کے علاقے سے ارشاد کے 14سالہ بیٹے معیز اورتھانہ صدرواہ کے علاقے سے بشارت کی بیٹی (م) کو اغوا کرلیا گیا۔ بہارہ کہو پولیس نے سری چوک کی رہائشی کی بارہ سالہ بیٹی (ل)سے زیادتی کے مرتکب ناصر اسلام کو گرفتار کر لیا۔تھانہ کورال کے علاقہ سے سائرہ خاتم کی17 سالہ بیٹی (م) کو اغوا ء کرلیا گیا۔
تازہ ترین