• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعبہ لینڈ و بحا لیات و اسٹیٹ مینجمنٹ میں طویل عر صہ سے تعینات افسروں و اہلکا روں کو تبدیل کرنیکا فیصلہ

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے شعبہ لینڈ و بحا لیات اور اسٹیٹ مینجمنٹ ڈایکٹوریٹس میں طویل عر صہ سے تعینات افسروں اور اہل کاروں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کر پشن کے خاتمے اور شفا فیت کو یقینی بنا نے کیلئے کیا گیا ہے ۔ شعبہ ایچ آر کے ذ رائع نے بتایا کہ یہ شکایات سامنے آئی ہیں کہ طویل عرصہ سے تعینات افسروں اور اہل کاروں نے ان تینوں پر کشش شعبوں میں اپنی اجارہ داری بنا لی ہے۔ یہ افسران اور اہل کار نہ صرف کرپشن میں ملوث ہیں بلکہ پلاٹوں کا کا ر وبار کر رہے ہیں ۔ شعبہ ایچ آر نے چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ا س مافیا کی فہرستیں بنا لی ہیں اور ان کے خلاف کریک ڈائون ایک دو روز میں کیا جا ئے گا۔
تازہ ترین