• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت:چنیوٹ مائنز کرپشن کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈغیر قانونی بھرتیاں ریفرنس میں کامران مجاہد پر فرد جرم کی کارروائی ملتوی

لاہور(نیوزرپورٹر)احتساب عدالت لاہور نے چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز کرپشن کیس میں گرفتار سابق ایم ڈی منظر حیات کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج امیر محمد خان نے سابق ایم ڈی منظر حیات کے خلاف کیس کی سماعت کی۔نیب کی جانب سے حافظ اسد اللہ اعوان نے موقف اختیار کیا ملزم منظر حیات نے چنیوٹ مائنز میں غیرقانونی طور پرٹھیکے دئیےجس سے خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔عدالت نے ملزم کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین