• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کیلئے عبوری میرٹ لسٹیں جاری

لاہور (جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کیلئے عبوری میرٹ لسٹیں جاری کردی ہیں۔ میرٹ لسٹیں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے داخلہ ریگولیشنز 2019کے مطابق تیار کی گئی میرٹ لسٹیں یو ایچ ایس کی ویب سائیٹwww.uhs.edu.pk پر دیکھی جاسکتی ہیں ۔اوپن میرٹ ایم بی بی ایس کیلئے 14217امیدواروں نے درخواستیں دیں جبکہ اوپن میرٹ بی ڈی ایس کیلئے 11041 درخواستیں وصول ہوئیں17سرکاری میڈیکل کالجوں میں اوپن میرٹ کی 3017نشستیں ہیں اوپن میرٹ ایم بی بی ایس پرموجودہ عبوری میرٹ 91.5455فیصد ہےتین سرکاری ڈینٹل کالجوں میں اوپن میرٹ کی 175نشستیں ہیں ۔اوپن میرٹ بی ڈی ایس پر موجودہ عبوری میرٹ 93.500فیصد ہے۔امیدوار عبوری میرٹ لسٹوں کے حوالے سے شکایات تحریری طور پر 27اکتوبر تک بھیج سکتے ہیں۔ شکایات ای میل کے ذریعے بھیجی جاسکتی ہیں۔ کالجوں کی چوائس دینے کیلئے ویب پورٹل 28اکتوبر سے 31اکتوبر تک کھلے گا۔امیدوار ہر کیٹگری پرزیادہ سے زیادہ تین کالجوں کیلئے چوائس دے سکیں گے۔کالجوں میں داخلے کی پہلی لسٹ 8نومبر کو یو ایچ ایس کی ویب سائیٹ پر لگائی جائے گی ۔امیدوار کالجوں میں 15نومبر تک فیس جمع کراسکیں گے۔سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں کلاسز کا آغاز 18نومبر سے ہوگا۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس داخلوں کا ترمیم شدہ شیڈول ویب سائیٹ پر جاری کردیا ہے ۔پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی عبوری میرٹ لسٹیں 4نومبر کو لگائی جائیں گی ۔
تازہ ترین