• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ: توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری

لاہور(خبرنگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔جسٹس شاہد وحید نے نارووال کے عبداسلام کی درخواست پر سماعت کی جس میں کہا گیا کہ میرٹ پر آنے کے باوجود کانسٹیبل بھرتی نہیں کیا گیا ۔عدالت نے درخواست آئی جی پنجاب پولیس کو فوری تقرر نامہ جاری کرنے کیلیے بجھوائی مگرعدالت کے 7 جولائی 2019 کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت آئی جی پنجاب پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔
تازہ ترین