• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری، پنجاب میں کل پہیہ جام کرنیکا اعلان

لاہور،فیصل آباد(جنرل رپورٹر،نمائندہ جنگ)لاہور سمیت پنجاب بھرمیں ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کی تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال 13ویں روز بھی جاری رہی جس او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور لیبارٹریاں بند ہونے سے مریض ہسپتالوں میں خوار ہور کر رہ گئے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ایم ٹی آئی ایکٹ واپس ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل 24 اکتوبر کو ایک بار پھر پنجاب بھر میں پہیہ جام کردیں گے ۔منگل کو لاہور کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں سمیت پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز مکمل طور پر بند ہونے سے دور دراز سے آنیوالے مریضوں کو شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا کرنا پڑااوربیشتر مریض بغیر علاج معالجہ کے ہسپتالوں سے لوٹ گئے۔ہڑتال کےباعث نجی ہسپتالوںمیں مریضوں کا رش بڑھ گیا۔ دوسری جانب گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کا اجلاس سروسز ہسپتال لاہور میں ہواجس میں پنجاب بھر سے تمام جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ارکان اور کارکنان نے شرکت کی۔ملتان سے ڈاکٹر خضر اور ڈاکٹر نوید نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔تمام جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پنجاب بھر میں جاری تحریک پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ایم ٹی آئی بل کی واپسی تک تحریک کو جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ کل جمعرات کو طے شدہ پلان کے مطابق پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔تمام آئوٹ ڈورز، آپریشن تھیٹرز، لیبارٹریز میں سروسز معطل رہیں گی ۔فیصل آباد میں بھی ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈکس سٹاف نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور سڑکیں بلاک کر کے احتجاجی دھرنے دئیے۔ الائیڈ اور سول ہسپتال میں او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور ریڈیالوجی کے شعبے بند رہے،مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
تازہ ترین