• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈ آف ریونیوکی جانب سےآڈٹ رپورٹ میں تاخیر پر پی اے سی برہم

کوئٹہ( این این آئی)پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس صوبائی اسمبلی کی کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئر مین پی اے سی اختر حسین لانگو نے کی۔ اجلاس بورڈ آف ریونیو کے ساتھ آڈٹ رپورٹ 2017-18 پر ہوا۔ اجلاس میں ممبران کمیٹی محمد فضل آغا ،ظہور احمد بلیدی،ثناء اللہ بلوچ ،نصراللہ زیرے اور اکبر مینگل نے بطور مبصر شرکت کی،اجلاس میں سینئرممبربورڈ آف ریونیو قمر مسعوداکاونٹنٹ جنرل بلوچستان خواجہ اویس عادل ڈی جی آڈٹ غلام سرور مندوخیل اسپیشل سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ ڈپٹی سیکرٹری پی اے سی سراج الدین لہڑی ایڈیشنل سیکرٹری قانون قاسم بشیر ڈپٹی سیکرٹری فنانس محمد رحیم کاکڑ اور مختلف ڈسٹرکٹس کے ڈی سیز اور اے ڈی سیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمر مسعود نے کمیٹی سے گزارش کی کہ مختص اکائونٹ نامکمل ہونے کی وجہ سے کمیٹی ہمیں مزید وقت دے تاکہ ہم کمیٹی کو رپورٹ جمع کرواسکیں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ 23 اپریل2019 کو محکمہ کو مراسلہ جاری کیا گیا تھا کہ اپنی دستاویزات کے ساتھ کمیٹی کے سامنے پیش ہو جائیں، متعلقہ محکمہ کے اجلاس کو تین دفعہ پہلے بھی موخر کیا گیا اور اب چوتھی مرتبہ پھرمحکمہ وقت مانگ رہا ہے محکمے کے پرنسپل اکائونٹنگ افسر نے وضاحت کی کہ ہمارے ڈی سی انتظامی کاموں میں بھی مصروف رہتے ہیں جسکی وجہ سے کام مکمل نہیں ہو پاتا، چئیرمین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ڈی سیز مصروف ہوتے ہیں لیکن انکا ماتحت عملہ تو مصروف نہیں ہوتا اور ہرمحکمے میں پی اے سی کے ورکنگ پیپرز پر کام کرنے کیلئے ایک علیحدہ سیکشن ہوتا ہے لہذا وقت ضائع کئے بغیر محکمہ تین ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے ۔  
تازہ ترین