• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشترسٹاف کالونی سےکوڑاکرکٹ اٹھانے کے بجائے آگ لگانا معمول

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال کی سٹاف کالونی میں ٹھیکیدار گاربیج کی جانب سےکوڑاکرکٹ کو اٹھانے کے بجائے موقع پر ہی آگ لگا نا شروع کردی ہےجس کی وجہ کالونی میں رہائش پذیر افراد سانس کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں،ذرائع سے معلوم ہوا ہے نشتر میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے سالانہ گاربیج کا ٹھیکہ دیا جاتا ہے جس میں ٹھیکیدار روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کرکٹ اٹھانے کا پابند ہوتا ہےمگر نشتر کے گاربیج کے ٹھیکیدار نے کوڑا کرکٹ اٹھانے کا خرچہ بچانے کیلئے وہی موقع پر ہی آگ لگا دیتا ہےجسکی وجہ سٹاف کالونی کے رہائشیوں کو کوڑا کرکٹ کا دھواں اٹھنے سے سانس لینے میں دشواری ہے اور وہ سانس کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، کالونی کے مکینوں نے ہسپتال انتظامیہ سے مذکورہ صورت حال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین