ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پروکیورمنٹ کمیٹی نے میٹریل خریداری کے کیسز منظوری کے لئے بورڈ کو بھجوادئیے ہیں ، پروکیورمنٹ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین شیخ فضل الہیٰ کی صدارت میں ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو انجینئر طاہر محمود نے 100KVAکے 750ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز، 2ہزار کلومیٹر اے سی ایس آر ریبٹ کنڈکٹر، 2ہزارکلومیٹر اے اے سی آنٹ کنڈکٹر ،2ہزار کلومیٹر پی وی سی ، ایک لاکھ ڈسک انسولیٹرزاور ایک لاکھ ایل ٹی سپول انسولیٹرز کی خریداری کے کیسز پیش کئے جنہیں کمیٹی نے منظوری کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھجوادیا، اجلاس میں بورڈ ڈائریکٹرزشہریار ارشد چشتی اور سعداللہ خان نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ بورڈ ڈائریکٹر خالد مسعود خان، جنرل منیجر ٹیکنیکل عبدالعزیز نیازی،چیف انجینئر ڈویلپمنٹ رانا محمد ایوب، چیف انجینئرٹی اینڈ جی رانا عبدالستار،چیف انجینئر پلاننگ محمد اقبال خان، منیجر فنانس آفتاب فضل اور کمپنی سیکرٹری ساجد یعقوب بھی موجودتھے ۔