• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سرائیکی صوبے کے قیام کو یقینی بنائے:سرائیکستان نیشنل فرنٹ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان نیشنل فرنٹ کے زیراہتمام سناواں میں رہبرسرائیکستان ڈے کے موقع پر سرائیکی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرپرسن اجالا لنگاہ نے کہا کہ حکومت سرائیکی عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کرے اور سرائیکی صوبے کے قیام کو یقینی بنائے حکومت ہوش کے ناخن لے باقی سیاسی پارٹیوں کی طرح سرائیکی صوبے پر وعدہ خلافی نہ کرے، سرائیکی عوام نے تحریک انصاف کو صوبے کے وعدے پر ووٹ دیا مگر ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں ہوئی اور سرائیکی صوبے کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے،اس موقع پرمختار لنگاہ،یوتھ ونگ کے صدروسیم قریشی، شریف خان لاشاری، محمدنیازنے بھی خطاب کیا، اصغر گورمانی، فضل عباس، محمد ظفر،ابوالحسن لغاری،اکرم کبیر بھٹی،جنید دولتانہ،عمران شاکر، محمد اظہر،مہر اظہرنوید سہارن،ملک سعیداللہ مہڑا،ملک نوید شجرا،ملک واجد مصطفیٰ،مہر روف سہارن،ریاض خان گورمانی ودیگر موجود تھے۔
تازہ ترین