• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اےانسپکٹر سمیت 6سرکاری اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج نے فراڈ کے مقدمے میں بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر پولیس انسپکٹر سمیت 6 سرکاری اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ تھانہ ایف آئی اے کے انسپکٹر انصر عباس ، سب انسپکٹرز کاشف حسین، ممتاز قریشی ،فٹ کانسٹیبلوں بلال ، فیصل اصغر اور پی ٹی سی ایل کے ایس ایس آر محمد کامران کو گرفتار کرکے 8 نومبر کو پیش کریں، فاضل عدالت نے وراثتی جائیداد میں حصہ نہ دینے والی خاتون کو مقدمات میں ملوث کرانے کی دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت میں طاہرہ یاسمین نے درخواست دائر کی تھی، ماڈل مجسٹریٹ کورٹ نے شہری کو زخمی کرنے والے2ملزمان رمضان اور رضوان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے، ماڈل کورٹ نے منشیات کے ملزم سعید کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج نے پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمے میں ملوث ملزمہ صباء اختر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے تھانہ مخدوم رشید پولیس سے 24 اکتوبر کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج بنانے کے مقدمات میں ملوث2ملزمان شیر علی اور عمران کو4،4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے، بیرون ملک ملازمت کیلئے 4لاکھ سے زائد رقم بٹورنےکے ملزم شریف کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا ہے، فاضل عدالت نے بجلی چوری کے ملزم شریف کو اقبال جرم کرنے پر ایک سال کے لئے پروبیشن پر بھجوانے کی سزا کا حکم دیا ہے ، ماڈل کورٹ نے منشیات کے ملزم عمران کو اقبالی بیان کرنے پر ایک سال پروبیشن پر رہنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین